Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمان کی ابوظبی منتقلی میں تاخیر

ممبئی۔۔۔۔دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد کو مزید علاج کیلئے ابوظبی منتقل نہیں کیا جاسکا۔ ممبئی میں سیفی اسپتال کے حکام نے بتایا کہ ایمان کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر مکمل معائنے کے بعد روانگی کے وقت کا تعین کرینگے۔ایک یا 2دن لگ سکتے ہیں،ایئر ایمبولینس کی ٹیم نے گزشتہ روز سیفی اسپتال میں ایمان سے ملاقات کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ اسے کب منتقل کیا جائے گا۔سیفی اسپتال کا عملہ اپنی اہم مریضہ کی منتقلی کیلئے تیار ہے5فولڈروں میں 10ہزار میڈیکل ریکارڈز بھی اس کے ہمراہ جائیگا۔ ایمان کی منتقلی کیلئے اٹلی سے خصوصی طور پر ہائیڈرولک اسٹریچر منگوایاگیاہے۔

شیئر: