ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا الجزائری صدر سے رابطہ
اتوار 23 اکتوبر 2022 10:14
دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے علاوہ مشترکہ پالیسی پر بھی بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائری صدر عبد المجید تبون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے الجزائری صدر کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے علاوہ مشترکہ پالیسی پر بھی بات چیت کی ہے۔
ولی عہد اور الجزائری صدر نے سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام اور ان میں وسعت لانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا ہے۔