Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں منی سعودی عرب، لاپتہ لڑکی بازیاب اور مزید پیشوں کی سعودائزیشن سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

کراچی میں منی سعودی عرب، سعودی خاتون کا ہزاروں ریال ماہانہ آمدن والی فیملی ریستوران، گھر کے سامنے سے لاپتہ لڑکی کی بازیابی اور مزید 11 پیشوں کی سعودائزیشن سعودی عرب سے سامنے آنے والے اہم موضوعات رہے۔
مملکت سے متعلق جن خبروں میں قارئین نے زیادہ دلچسپی لی ان میں اقامے میں پروفیشن کی تبدیلی، مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش اور کفالت کی تبدیلی کن صورتوں میں ممکن ہے کے سوال کا جواب بھی شامل رہا۔

کراچی کا حلقہ این اے 239 منی سعودی عرب کیوں کہلاتا ہے؟

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے قومی اسمبلی کا حلقہ این  اے 239 اپنی نوعیت کا ایک منفرد حلقہ ہے۔ اس کے بیشتر علاقوں کے نام پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب کراچی کی سب سے اہم اور مرکزی شاہراہ فیصل کے اطراف علاقوں کے نام بھی سعودی محبت کی اپنی ایک الگ داستان بیان کرتے ہیں۔
ان علاقوں میں شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل ٹاؤن، فیصل ایئربیس، فیصل کنٹونمنٹ اور سعود آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ یہ حلقہ دو ٹاؤنز کی 12 یونین کمیٹیوں اور فیصل کنٹونمنٹ کے ایک وارڈ پر مشتمل ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی خاتون نے ’فیملی ریستوران‘ کھول لیا، ماہانہ 40 ہزار ریال آمدنی

سعودی عرب کے شہر الھفوف میں مقامی خاتون نورہ الحمود کو اپنے ’فیملی ریستوران‘ سے ماہانہ 40 ہزار ریال آمدنی ہو رہی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورہ الحمود نے کہا کہ ’سعودی خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنارہی ہیں۔ کاروباری منصوبے شروع کرنا اور انہیں کامیاب بنانا سعودی خواتین کی شناخت بنتی جا رہی ہے‘۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں گھر کے سامنے سے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب

سعودی عرب میں ریاض پولیس نے المزاحمیہ کمشنری میں لاپتہ ہونے والی لڑکی کا معمہ حل کرلیا جس کے بارے میں اغوا کا دعوی کیا جارہا تھا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا تھا کہ المزاحمیہ کمشنری میں مقامی لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کرلیا گیا ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پروجیکٹ مینجمنٹ، سیلز اور فوڈ سیکٹر سمیت مزید 11 پیشوں کی سعودائزیشن

سعودی وزارت افرادی قوت نے سال رواں کے اختتام سے قبل مزید 11 پیشوں کی سعودائزیشن کا عزم  ظاہرکیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’وزارت سال رواں کے اختتام سے قبل سعودائزیشن کے حوالے سے مزید 11 نئے فیصلے جاری کرے گی۔ پروجیکٹ مینجمنٹ، سیلز اور فوڈ اینڈ ڈرگ سیکٹر کے پیشوں کی بھی سعودائزیشن ہوگی۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اقامے میں پروفیشن کس صورت میں تبدیل نہیں کرایا جاسکتا؟

سعودی عرب میں غیر ملکی کارکن کے اقامے میں ان کا پیشہ درج ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق اقامہ میں درج پیشے کے مطابق ہی کارکن کو کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
وہ افراد جو اپنے مقررہ پیشے کے مطابق کام نہیں کرتے قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں جس پرانہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مکمل جواب یہاں پڑھیں

مملکت کے تین علاقوں طائف، باحہ اور ابہا میں مصنوعی بارش

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’اگست اور ستمبر کے دوران طائف، باحہ اور ابہا میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا ہے۔ تینوں علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کی ضرورت تھی‘۔
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی مخصوص مقامات پرکلاوڈ سیڈنگ کے ذریعے کی جاتی ہے‘۔
تفصیل یہاں پڑھیں

کن صورتوں میں وزارت افرادی قوت کے ذریعے کفالت تبدیل کرائی جاسکتی ہے؟

سعودی عرب میں امیگریشن قوانین واضح ہیں۔ غیر ملکیوں کے رہائشی کارڈ ’اقامہ ‘ اور ایگزٹ ری انٹری ’خروج وعودہ‘ یا فائنل ایگزٹ جسے عربی میں ’خروج نہائی‘ کہا جاتا ہے کا ذمہ دار ادارہ جوازات ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکی ملازمین کے اقامہ قوانین میں کئی  تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے آگاہی غیر ملکیوں کے لیے ضروری  ہے۔
مزید جانیں

سکول بس میں دوران سفر کھڑکی میں بیٹھے طالب علم کی وڈیو وائرل

سعودی عرب میں سکول بس کی کھڑکی میں بیٹھے ایک طالب علم کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ اوراخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی ’رافد‘ نے وائرل وڈیو پر وضاحتی بیان میں کہا کہ’ نگراں ٹیموں نے وڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے قبل ہی واقعے کا نوٹس لے لیا تھا‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: