Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سکولوں میں سرما کے اوقات کار پر عمل اتوار سے

’اتوار 30 اکتوبر سے تمام سکولوں میں اسمبلی  صبح 6 بجکر 45 منٹ پر ہوا کرے گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار سے تمام سکولوں میں سرما کے اوقات پر عمل ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اتوار 30 اکتوبر سے تمام سکولوں میں اسمبلی  صبح 6 بجکر 45 منٹ پر ہوا کرے گی‘۔
’ریجن کے تمام سکولوں میں میں پہلی کلاس کا آغاز پورے 7 بجے ہوا کرے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سرما کے اوقات پر عمل 4 ماہ اور 25 دن، یعنی 22 مارچ تک رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران  پہلی کلاس صبح 9 بجے شروع ہوگی ‘۔
’رمضان المبارک کے اوقات کار پر عمل 13 اپریل تک جاری رہے گا‘۔
’ عید تعطیلات کے بعد سکول 26 اپریل کو کھل جائیں گے جن میں  صبح 6 بجکر 15 منٹ پر اسمبلی اور 6 بجکر 30 منٹ پر پہلی کلاس ہوا کرے گی‘۔

شیئر: