Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر سے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار کی ملاقات، لبنان کی صورتحال کا جائزہ

مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ریاض میں اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کا ر برائے لبنان یوانا فرونتسکا  کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنان کی حالیہ پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: