Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اسلامک آرٹس بینالے کا دوسرا ایڈیشن، 25 جنوری سے آغاز

بینالے جدہ ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر ہوگا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 اسلامک آرٹس بینالے کا دوسرا ایڈیشن 25 جنوری 2025 کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر شروع ہوگا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق الدرعیہ بینالے فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس ایونٹ میں اسلامی تہذیب کے لازوال خزانوں اور عصری، فنی تخلیقات کا ایک دلکش امتزاج پیش کیا جائے گا۔
بینالے وزیٹرز کو اسلام کے آرٹسٹک ورثے کے ذریعے ایک سفر دکھایا جائے گا جس میں حواس، ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کو شامل کیا جائےگا۔
سعودی عرب اور بیرون مملکت سے تعلق رکھنے والے 30 سے زیادہ فن کاروں کے تعاون سے یہ فن پارے انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہوں پر رکھے جائیں گے۔
سعودی آرٹسٹ مھند شونو عصری آرٹ تیار کریں گے جبکہ ایسوسی ایٹ کیوریٹر جوانا شوفالیہ اور امینہ دیاب سپورٹ کریں گی۔  
مھند شونو نے آرٹسٹک ڈائریکٹرز جولین رابی، امین جعفر اور عبدالرحمن عزام کے ساتھ مل کر حصہ لینے والے فن کاروں کو نئے کام تخلیق کرنے کا کام سونپا ہے۔
بینالے کی تھیم ’اور جو کچھ اس کے درمیان‘ ہے۔  یہ اجتماعی فہم، تخیل اور تشریح کو فروغ دینے کےلیے سادہ تصورات سے ہٹ کر عصری فن پاروں کے جوہر کو حاصل کرتا ہے۔
 یہ فن پارے جو خلا، وقت اور روشنی سمیت دیگر موضوعات سے متاثر ہیں، سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے منظر نامے کی تلاش کرکے ثقافت کے تحفظ کے بارے میں آگہی فراہم کرتے ہیں۔
نئے فن پاروں کو حج ٹرمینل کینوپی کے نیچے پانچ انڈور ہالز اور مختلف بیرونی جگہوں میں تاریخی نمونوں کے ساتھ نمائش میں دکھایا جائے گا جن میں مذہبی آثار، نقشے اور زیورات شامل ہیں۔
یہ کام اسلامی تہذیب میں باغ کے تصور سے متاثر ہیں۔ متعدد عصری ماحولیاتی اور معاشرتی مسائل کو حل کرتے ہوئے فطرت اور روایتی ڈیزائن کو ملاتے ہیں۔
 اسلامک آرٹس بینالے کو 7 حصوں میں  منظم کیا جائے گا۔ یہ مختلف گیلریوں اور بیرونی جگہوں پر پھیلے ہیں جس میں ایک لاکھ مربع میٹر نمائش کےلیے مختص ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: