اقراء عزیز نے سرگن مہتا کو پوسٹ میں ٹیگ کرکے شکریہ ادا کیا (فوٹو: سٹار ان فولڈڈ)
انڈین فلم انڈسٹری کی پنجابی اداکارہ سرگن مہتا بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکل آئی ہیں۔ سرگن مہتا نے اپنی فلم ’بابے بھنگڑا پاؤندے نے‘ کی تشہیر کے دوران اپنے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی۔
سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں کہا تھا کہ ’میں بہت زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں اور مجھے سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’رقیب سے‘ ہیں۔‘
اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوبز کے ایک اکاؤںٹ کی جانب سے پوسٹ کو پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی سٹوری پر لگایا اور سرگن مہتا کو ٹیگ کرکے شکریہ ادا کیا۔