Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں سرکاری عہدیداروں سمیت 148 افراد گرفتار

’60 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزام میں 148 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے نے 3426 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت اور وزارت بلدیاتی امور کے اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کیسز میں 60 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے‘۔
’رہا کئے جانے والے افراد کے کیسز کی تفتیش جاری ہے جبکہ حراست میں لئے جانے والے افراد کو شواہد جمع کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: