مملکت میں ایک ہفتے کے دوران 9.5 ارب ریال کی خریداری
ساما نے سیلز پوائٹنس سے خریداری کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں( فائل فوٹو گلف نیوز)
سعودی سینٹرل بینک ساما نے 16 سے 22 اکتوبر کے دوران مملکت بھر میں سیلز پوائٹنس سے خریداری کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ساما نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے خریداری پر 9.5 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
صارفین نے 1.4 ارب ریال ریستورانوں، قہوہ خانوں، 1.4 ارب ریال کھانے پینے کی اشیا، 1.4 ارب ریال دیگر اشیا اور 1.03 ارب ریال مختلف خدمات اور سامان پر خرچ کیے ہیں۔
فیول سٹیشنز پر 642.3 ملین ریال، صحت پر 683.7 ملین ریال، ٹرانسپورٹ پر 574.04 ملین ریال، زیورات پر 237.9 ملین ریال، تفریحات و ثقافتی امور پر240.6 ملین ریال، تعمیرات اور سامان پر 353.3 ملین ریال اور ہوٹلوں پر225.01 ملین ریال خرچ کیے گئے ہیں۔
الیکٹرانک اور برقی آلات پر 217.1 ملین ریال جبکہ جنرل اشیا پر 76.1 ملین ریال، مواصلات پر 96.7 ملین ریال اور تعلیم پر 67.8 ملین ریال خرچ کیے گئے۔