Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر قانون کا استعفی، ٹی وی اینکر کی گرفتاری اور ارشد شریف کو کینیا کس نے بھیجا سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان کی اہم خبریں

عمران خان نے لانگ مارچ سے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ’ ’میرا لانگ مارچ سیاست اور ذاتی مفادات کے لیے نہیں۔‘ (فوٹو: پی ٹی آئی)
گذشتہ ہفتے پاکستان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ، صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت، اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی گرفتاری، سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سفارش اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکومت مخالف لانگ مارچ جیسی خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔
پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون ملک کی خدمت پر انہیں فخر ہے۔
تاہم اب بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر میں بطور وزیر مزید کام نہیں کر سکتا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

دس اگست کو ارشد شریف پشاور ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ (فوٹو: فیس پک)

وہ کون تھے جنہوں نے ارشد شریف کو کینیا بھجوایا، اس سوال کا جواب ملنا چاہیے‘
پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت انتہائی اندوہناک واقعہ ہے اور اس پر سب کو دکھ ہے۔
جمعرات کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس واقعے کا سچ سب کے سامنے لایا جائے گا۔
’ارشد شریف نے سائفر پر بھی متعدد پروگرام کیے، اس وقت کے وزیراعظم کے ساتھ متعدد انٹرویو اور ملاقاتیں بھی کیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اگست کو خیبر پختونخوا کی حکومت نے ارشد شریف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا۔ یہ الرٹ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر جاری کیا گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

چوہدری غلام حسین نجی نیوز چینل آے آر وائی سے بطور تجزیہ کار وابستہ ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی وی اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے لاہور سے ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔
چوہدری غلام حسین کو جمعرات کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔‘
’چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

حتمی منظوری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیے گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سمیت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کر دی ہے۔
پیر کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا سپریم کورٹ میں چار ججز کی تعیناتی کے لیے اجلاس چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں ہوا۔
جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

 چوک میں پہنچائے گئے کنٹینر میں  پانچ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

’قانون توڑیں گے نہ ریڈ زون میں جائیں گے‘، عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ لانگ مارچ میں ہم کوئی قانون توڑیں گے اور نہ ہی ریڈزون میں جائیں گے۔
عمران خان نے جمعرات کو لاہور کے لبرٹی چوک میں لانگ مارچ سے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ’ ’میرا لانگ مارچ سیاست اور ذاتی مفادات کے لیے نہیں۔ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میں اپنی قوم کو آزاد کروں۔ میرے ملک کی پالیسیاں عوام کی مرضی سے بنیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے۔ ان کے ہینڈلرز اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان چوروں کو قبول کر لیں گے۔ وہ سن یہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار لیکن یہ چوروں کو قبول نہیں کرے گی۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ (فوٹو: کے پی حکومت)

طالبان کمانڈر سوات بیمار بہن کی عیادت کرنے آئے تھے: بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ سوات میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اپنی بیمار بہن سے ملنے آئے تھے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ’میں نے طالبان رہنماؤں سے پوچھا کہ اپ کے ساتھی سوات مٹہ کیوں آئے ہیں وہاں حالات خراب ہو رہے ہیں تو طالبان کے رہنما کی جانب سے مجھے جواب  ملا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر کی بہن بہت بیمار تھی اس لیے وہ بیمار پرسی کے لیے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ گئے تھے۔ کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے مطابق  کہ وہ جنگ کے لیے سوات نہیں آئے تھے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: