پاکستان نے آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں دو پوائنٹس اپنے نام کرلیے ہیں۔
نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو 92 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر کئی کھلاڑی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ہر میچ کی طرح اس میچ میں بھی فاسٹ بولر حارث رؤف گفتگو کا موضوع رہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: ’بنگلہ دیش دو مرتبہ جیتا لیکن پوائنٹس صرف دو ملے‘Node ID: 713311
نیدرلینڈز کی اننگز کے چھٹے اوور میں حارث رؤف کی ایک برق رفتار باؤنسر باس ڈی لیڈے کے ہیلمٹ پر لگی جس سے نیدرلینڈز کے بیٹر کی دائیں آنکھ کے نیچے شدید چوٹ آئی اور انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر واپس پویلین جانا پڑا۔
نیدرلینڈز کے بیٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو فرید خان یہ پوچھنے پر مجبور ہوگئے کہ ’حارث رؤف یہ آپ نے کیا کیا؟‘
Oh, Haris Rauf what did you do? #T20WorldCup pic.twitter.com/KPWpJoW0LU
— Farid Khan (@_FaridKhan) October 30, 2022
پاکستانی کپتان بابر اعظم اب تک ٹی 20 میں کوئی بڑا سکور نہیں کرپائے ہیں اور آج بھی وہ صرف چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بابر اعظم اپنے کیریئر میں تین لگاتار میچوں میں 10 رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے ہوں۔
For the first time in his T20I career, Babar Azam has been out for three consecutive scores below 10. The last three inns are 4, 4 and 0. #T20WorldCup
— Mazher Arshad (@MazherArshad) October 30, 2022
لیگ سپنر شاداب خان کو چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا اور ان کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر خوب داد مل رہی ہے۔
Unarguably the best leggie in the t20I cricket right now is Shadab Khan. Consisteny at best...
— Marwah Khan (@TheMarwahKhan) October 30, 2022
پاکستان نے اپنا میچ تو جیت لیا ہے لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان آج انڈیا پر بھی انحصار کررہا ہے۔ اگر انڈیا آج جنوبی افریقہ کو شکست دے دیتا ہے تو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو پاکستان کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات روشن رہیں گے۔
انڈین صحافی ہیمانشو پاریک نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’دراصل میں پاکستان کو سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ کرکٹ ان کے بغیر بے رنگ ہوگی۔‘
Actually want Pakistan to qualify for the semis. Cricket is a bit colorless without them. #PAKvsNED #T20WC2022 #CricketTwitter
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) October 30, 2022
صارفین ایک تعداد ایسی بھی ہے جو جیت کے باوجود بھی اپنی ٹیم سے خوش نہیں اور وہ چاہتے تھے کہ پاکستان ٹیم نیڈرلینڈز کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف برق رفتاری اور جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے 10 یا 11 اوورز میں حاصل کرتی جس سے ٹیم کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہوتا۔
اسامہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’77 گیندوں پر 39 رنز چاہییں اور شاید آپ کو کوالیفائی کرنے کے لیے نیٹ رن ریٹ کی ضرورت پڑے اور پھر آپ شان مسعود کو بیٹنگ کرنے بھیج دیتے ہیں۔‘
39 needed of 77 balls, you might need NRR to qualify & you send in Shan Masood, i hate the leadership group & management
— Osama. (@ashaqeens) October 30, 2022
طحہٰ سلیم بھی میچ کے دوران پاکستانی بیٹنگ دیکھ کر چراغ پا ہوتے رہے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘یہ ٹک ٹک کیوں کر رہے ہیں۔ تیز کھیلیں، میچ ختم کریں اور نیٹ رن ریٹ بہتر کریں۔‘
Why they are doing tuk tuk. Play fast, end the match and improve your NRR. Frustrating!
— Taha Saleem (@TheTahaSaleem) October 30, 2022