ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا ہے۔
جمعرات کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔
مزید پڑھیں
زمبابوے سے ہار کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا آگے کا سفر اگر اور مگر کا شکار ہو گیا ہے اور اسے اپنے بقیہ تینوں میچ اب ہر صورت میں جیتنا ہوں گے۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے بھی اپنی ٹیم کو جیت مبارکباد دی اور پاکستان کو کہا کہ ’اگلی مرتبہ اصلی مسٹر بین بھیجیں۔‘
پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین غم و غصے میں نظر آرہے ہیں اور تلخ تبصرے ہی ہر جگہ دیکھنے میں آرہے ہیں۔
کچھ صارفین محمد نواز تو کچھ لوگ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو شکست کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے نظر آئے۔
عبید الرحمان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’نواز نے ایک اور میچ ہروا دیا۔‘
ان کی اس ٹویٹ کے جواب میں عالیہ رشید نے لکھا ’کسی کو کچھ کہنے سے پہلے بابر اور رضوان کو اس ہار کی ذمہ داری لینی چاہیے۔‘
Nawaz nai nahi ghalat batting order nai harwaya hai. Shadab ko 4 per nahi Nawaz ko aana chahyey. Kisi ko kuch kehnay sai pehlay babar or Rizwan ko iss haar ki zimadari laini chahyey. https://t.co/S37qb81GSG
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) October 27, 2022
پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی آج کے میچ میں بغیر رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے اور انہیں اپنی خراب کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میاں عمر نامی صارف نے لکھا ’حیدر علی بہترین فنشر ہیں۔ ایک دن وہ پاکستان کی کرکٹ فنش کردیں گے۔‘
Haider Ali is a great Finisher, One day he will finshed Pakistan Cricket #PAKvsZIM pic.twitter.com/eY173sTIQB
— Adv. Mian Omer (@Iam_Mian) October 27, 2022
پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کریز پر رک نہیں سکا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 16 گیندوں پر 14 رنز، بابر اعظم نے 9 گیندوں پر 4، افتخار احمد نے 10 گیندوں پر 5، شاداب خان نے 14 گیندوں پر 17 اور محمد نواز نے 18 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
جبران ناصر نے ایک طنزیہ ٹویٹ میں 1999 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنگہ دیش کے خلاف، 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی شکست اور آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف اپ سیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’پاکستان ٹیم دنیا پھر میں قوموں کو خوش کررہی ہے اور انہیں زندگی بھر کے لیے خوشگوار یادیں مہیا کر رہی ہے۔‘
From Bangladesh in World Cup 1999 to Ireland in World Cup 2007 to Zimbabwe in T20WC 2022, team Pakistan making nations happy around the world and giving them memories for a lifetime. You're welcome.
— M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) October 27, 2022
صارفین کی ایک بڑی تعداد جہاں پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کرتی ہوئے نظر آئی وہیں زمبابوے کو بھی بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دینے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے ایک ٹویٹ میں زمبابوے کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی نژاز زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
سکندر رضا نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
What just happened!!!
Phenomenal performance by Team Zimbabwe especially Raza!
#PAKvsZIM #T20WC2022 pic.twitter.com/9mxF06s4Y6
— Malala (@Malala) October 27, 2022
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’میں اسے اپ سیٹ نہیں قرار دوں گا۔ اگر آپ نے میچ دیکھا ہے تو آپ کو پتہ ہوگا کہ زمبابوے نے پہلے ہی گیند سے ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلی اور بتایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کا دفاع کیسے کرتے ہیں۔‘
Won’t call the result an upset, if you watched the match you know Zimbabwe played top cricket from ball #1 and showed how to defend a low total on a batting pitch. Congratulations @ZimCricketv on the win, your passion and hard work shows #PAKvsZIM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2022
سابق آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوگ نہ زمبابوے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ پرتھ ایک سادہ سے گیم پلان کے ساتھ آئے اور پاکستان کا تختہ الٹ دیا۔‘
Congratulations Zimbabwe, came to Perth with a simple game plan and toppled Pakistan. Last ball affairs to much for the team in green. #PAKvsZIM #T20worldcup22
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 27, 2022