Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانگ مارچ کے دوران حادثے میں شاہ محمود قریشی زخمی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ منگل کو پانچویں روز گوجرانوالہ میں ختم کیا گیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے لانگ مارچ کے دوران منگل کو اس وقت ایک مرتبہ پھر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی جب پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی زخمی ہوگئے۔
سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کیے مناظر میں واضح ہے کہ کنٹینر پر سوار وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سر اس وقت اوور ہیڈ برج سے ٹکرایا جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔
سر پر چوٹ لگنے کے بعد سابق وزیرخارجہ کو طبی امداد مہیا کی گئی۔

واقعے کا ذکر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی وہیں انہیں احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔

پی ٹی آئی نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کرتے ہوئے چار نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ فوری انتخابات کے مطالبہ پر عمل کے لیے کیے جانے والے احتجاج کا شیڈول تبدیل کر کے اب چھ نومبر تک جیلم پہنچے کا اعلان کیا گیا ہے۔
منگل کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں جب اسلام آباد پہنچوں گا تو پورے ملک کو کال دوں گا کہ وہاں پہنچ جائیں۔‘

شیئر: