سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ مصدقہ اکاؤنٹ (بلیو ٹِک) رکھنے والے صارفین سے ماہانہ آٹھ ڈالر وصول کیے جائیں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے اس کی وجہ یہ بات بتائی ہے کہ وہ سبسکرپشنز بڑھانا اور نیٹ ورک کے اشتہارات پر انحصار کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’قیمت کو ملک کی قوت خرید کے حساب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، تین اعلٰی عہدیدار برطرفNode ID: 712806
-
ٹوئٹر ایلون مسک کے زیرانتظام، کیا ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہو گا؟Node ID: 713081
ٹوئٹر پر نام سے آگے لگے نیلے نشان کا مطلب ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ جس بھی شخص یا کمپنی کے نام پر ہے، حقیقتاً اس کا ہی ہے۔
اس وقت ٹوئٹر کی سروسز زیادہ تر صارفین کے لیے مفت ہیں۔ ایلون مسک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا شکوہ کرنے والے شکوہ کرتے رہیں، لیکن بلیو ٹک پر ماہانہ 8 ڈالر ہی دینا پڑیں گے۔
ایلون مسک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بلیو ٹک رکھنے والے سبسکرائبرز کو پوسٹس کے جوابات اور سرچ میں ترجیح دی جائے گی جبکہ وہ طویل ویڈیو اور آڈیوز بھی دیکھ سکیں گے اسی طرح ان کو آدھے اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے۔
ایلون مسک نے بدھ کو اکاؤنٹس کی تصدیق کے طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔
To all complainers, please continue complaining, but it will cost $8
— Elon Musk (@elonmusk) November 2, 2022
اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کی ایڈٹ بٹن سے متعلق رائے جاننے کے لیے رائے شماری کروائی تھی۔ 70 فیصد سے زیادہ افراد نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالے جانے کے بعد کچھ نئی نوعیت کے اقدامات سامنے آ رہے ہیں جن میں کمپنی کے کئی اعلٰی حکام کو فارغ کیا جانا بھی شامل ہے۔
ٹوئٹر کے شعبہ اشتہارات کی سربراہ سارہ پرسونیتے نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ جس کے بعد اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے لیے غیریقینی صورت حال میں اضافہ ہوا۔
— Elon Musk (@elonmusk) November 1, 2022