سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اکاؤنٹس کی تصدیق کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے دو روز بعد ہی اعلان کیا کہ ’ویریفکیشن کے تمام عمل کو تبدیل کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، تین اعلٰی عہدیدار برطرفNode ID: 712806
-
ٹوئٹر ایلون مسک کے زیرانتظام، کیا ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہو گا؟Node ID: 713081
تاہم ایلون مسک نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
جان کروس نامی ایک فوٹوگرافر نے ایلون مسک کو ٹیگ کرکے شکایت کی کہ بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باوجود ٹوئٹر چار سے پانچ مرتبہ ان کے اکاؤنٹ کی ویریفکیشن سے انکار کر چکا ہے۔
جان کروس نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا وہ اکاؤنٹس کی تصدیق میں ان کی کوئی مدد کر سکتے ہیں، جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ طریقہ کار کو تبدیل کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ اکاؤنٹس کی تصدیق اور بلیو ٹک جاری کرنے کے لیے صارفین سے فیس لیا کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق بلیو ٹک کے ویریفائیڈ بیجز کے لیے صارفین کو ’ٹوئٹر بلیو‘ کی 4.99 ڈالر کی ماہانہ سبسکریشن فیس ادا کرنا پڑے گی۔
فیس نہ ادا کرنے کی صورت میں متعلقہ صارف کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اس حوالے سے فی الحال حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق ویریفکیشن کا عمل ’ٹوئٹر بلیو‘ کے تحت ہوا کرے گا۔
The whole verification process is being revamped right now
— Elon Musk (@elonmusk) October 30, 2022