Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں موٹر سائیکل سوار ریپڈ فورس یونٹ کا قیام

شہر میں ازدحام کے باعث جائے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچ سکیں گے( فوٹو مزمز)
 سعودی عرب یں ادارہ امن عامہ کی جانب سے ریاض میں سیکیورٹی اہلکاروں کی فوری منتقلی کے لیے ریپڈ فورس یونٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ نے شہرمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لیے خصوصی یونٹ تشکیل دیے ہیں۔ 
خصوصی ٹاسک فورس کو موٹرسائیکل سوار یونٹ کا نام دیا گیا ہے۔  
ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجرنل محمد عبداللہ البسامی نے کہا کہ’ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودبن نایف بن عبدالعزیزکی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دستوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔ 
بریگیڈیئرجرنل محمد عبداللہ البسامی نے مزید کہا کہ’ ان دستوں کو جملہ وسائل سے لیس موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہر میں ازدحام کے باعث جائے وقوعہ پرفوری طورپر پہنچ سکیں‘۔ 
واضح رہے ریاض ریجن کےلیے ہنگامی امداد کےلیے سیکیورٹی اہلکاروں سے مدد طلب کرنے کے لیے 911 ٹول فری نمبرمخصوص ہے جہاں موجود اہلکار ہفتے کے سات دن اور24 گھنٹے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کی خدمت کےلیے مستعدد رہتے ہیں۔ 

شیئر: