Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سے اپریل میں ہوئی تھی۔ (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اتوار کی صبح عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے پرستاروں کو ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے خاندان میں ہونے والے نئے اضافے سے متعلق خوش خبری دی۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ہماری بیٹی آگئی ہے اور یہ کیا جادوئی بیٹی ہے۔‘
انسٹاگرام پر یہ بیان عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سے اپریل میں ہوئی تھی۔
عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں انڈیا کی کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

کپل شرما نے ایک کمنٹ میں لکھا کہ ’ممی، پاپا مبارک ہو۔ یہ آپ کے لیے سب سے بہترین تحفہ ہے۔‘
اداکارہ سونم کپور نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ سے آپ کی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں ہو رہا۔‘
اکشے کمار نے کہا کہ ’دنیا میں بیٹی کی موجودگی سے زیادہ اچھی کوئی اور چیز ہی نہیں۔‘

شیئر: