یمن میں اماراتی فوجی شہید
ابوظبی: اماراتی مسلح افواج نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ یمن میں جاری آپریشن میں فرائض انجام دیتے ہوئے ایک اماراتی اہلکار شہید ہوگیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اتحادی افواج کے ساتھ فرائض انجام دینے والے شہید کا نام حسن عبد اللہ محمد البشر ہے۔ مسلح افواج شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتی ہے۔