Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی کیمروں کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا

سکیورٹی کیمروں حوالے سے وزارت داخلہ نے ضوابط مقرر کیے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ سکیورٹی سی سی کیمروں کی ریکارڈنگ منتقل کرنا یا جاری کرنا یا اس میں ردوبدل کرنا قابل سزا جرم ہے اس پر 20 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی  سکیورٹی سی سی کیمرے کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔ جس میں ریکارڈنگ منتقل کرنا، یا جاری کرنا یا تلف کرنا یا کیمروں کے آلات میں تخریب کاری کرنا یا ریکارڈنگ میں ردوبدل کرنا مقررہ قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوگا اور اس پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 
حکومت کی جانب سے مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق مختلف مقامات پر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی کیمرے نصب کیے جاتے ہیں ان میں ایسے کیمرے بھی ہوتے ہیں جو اپنی جگہ پر ایک ہی سمت میں فٹ ہوتے ہیں۔ کیمروں میں وہ شامل نہیں جو عام افراد عمارتوں ، ہاؤسنگ کمپلیکس یا مکانات وغیرہ میں اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نصب کرتے ہیں۔
سکیورٹی سی سی کیمروں کے استعمال کے حوالے سے باقاعدہ قانون موجود ہے۔ اس کے تحت عام افراد کی پرائیویسی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ ان کی ریکارڈنگ دیکھنے کا اختیار وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر کسی کو حاصل نہیں ہوتا۔ ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی یا عدلیہ سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھنے کی اجازت دے سکتی ہے اس کے بعد ہی اس قسم کے  کیمروں کی ریکارڈنگ تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔ 
سکیورٹی سی سی کیمرے بنانا، درآمد کرنا، فروخت کرنا، نصب کرنا، آپریٹ کرنا یا اس کی اصلاح و مرمت کرنا قانونی طور پر منع ہے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بغیر مذکورہ امور میں سے کسی کی بھی اجازت نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: