Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 119 بارودی سرنگیں صاف

مسام منصوبے کے تحت باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے نومبر کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 119 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بارودی سرنگوں میں 6 اینٹی پرسنل، 286 اینٹی ٹینک، 816 بغیر دھماکے والی جب کہ 11 دھماکہ خیز تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الحدیدۃ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک تین لاکھ 71 ہزار 236 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: