Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بدھ سے سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم کا آغاز

انٹرنیشنل فورم میں سو سے زیادہ ممالک کے مہمان شریک ہوں گے( فائل فوٹو عرب نیوز)  
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں بدھ 9 نومبر کو ریاض میں سائبر سیکیورٹی انٹرنیشنل فورم 2 کا آغٓاز ہو رہا ہے۔ 
فورم میں 120 ماہرین لیکچر دیں گے جبکہ سو سے زیادہ ممالک کے مہمان شریک ہوں گے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فورم کا اہتمام نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کررہی ہے۔ اس کا سلوگن انٹرنیشنل سائبر سسٹم پر نظرثانی ہے۔
فورم کے اجلاس 9 اور 10 نومبر کو ریاض میں ہوں گے۔ فیصلہ ساز شخصیات، اداروں اور کمپنیوں کے ایگزیکٹیو چیئرمین، اعلی سرکاری عہدیدار، نمایاں بین الاقوامی کمپنیوں، این جی اوز اور اکیڈمیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
فورم میں 30 سے زیادہ مباحثے ہوں گے۔ سائبرسیکیورٹی کے منظرنامے میں تبدیلی، سائبر کے جغرافیائی حالات،  سائبر سیکیورٹی کے مستقبل اور سب کے لیے سائبر سیکیورٹی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

شیئر: