Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اونٹوں کی لڑائی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جھگڑا ختم کرانے کے لیے مالکان کو مداخلت کرنا پڑی ( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی ایک منڈی میں دو اونٹوں کے درمیان لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کی ایک منڈی میں دو اونٹ لڑ پڑے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے اور جھگڑا ختم کرانے کے لیے مالکان کو مداخلت کرنا پڑی۔
وڈیو کلپ میں دونوں اونٹ ایک دوسرے پر حملے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ وہاں موجود افراد اونٹوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کررہے۔
وڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ابتدا میں اونٹوں کی لڑائی کے دوران بیچ بچاؤ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں اور اونٹ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
 بعد ازاں وہاں موجود لوگوں کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا اور بڑی مشکل سے اونٹوں کو کھینچ کر ایکدوسرے سے الگ کیا گیا۔

شیئر: