Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے صومالیہ کے بے گھر افراد میں مزید 70 ٹن خوراک تقسیم

شاہ سلمان مرکز کی امداد سے چھ ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے صومالیہ کی جنوب مغربی ریاست میں ہدر اور واجد کے علاقوں میں بے گھر افراد میں مزید 70 ٹن خوراک کی امداد تقسیم کی جس سے چھ ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اب تک صومالیہ میں فوڈ سکیورٹی منصوبے کے تحت خشک سالی سے بے گھر اور متاثر ہونے والے دو لاکھ 55 ہزار افراد میں دو ہزار 800 ٹن سے زیادہ خوراک کی امداد تقسیم کی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن کے زاتاری کیمپ میں رضاکارانہ پروگرام شروع کیے ہیں جس میں مختلف طبی، نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی خصوصیات کے 22 رضاکاروں کی شرکت کی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے 1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.7 بلین ڈالرکی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اورریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

شیئر: