Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ھیا کارڈ ہولڈرز کو آج سے سعودی عرب آنے کی اجازت

ھیا کارڈہولڈرزکو مملکت کا ملٹی انٹری ویزہ مفت جاری کیاجاتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ورلڈ کپ کے لیے قطرآنے والے وہ شائقین جن کے پاس ’ھیا‘ کارڈ ہے انہیں آج بروز جمہ 11 نومبر سے مملکت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سبق نیوز نے سعودی حکومتی ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’ھیا‘ کارڈ رکھنے والے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی اورمسجد نبوی الشریف جانے کی بھی اجازت ہوگی۔
ورلڈ کپ 2022 کے لیے جاری کیے جانے والے خصوصی ھیا کارڈ ہولڈرز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ مملکت آنے سے قبل میڈیکل انشورنس حاصل کریں۔
ھیا کارڈ ہولڈرز کو جو ڈیجٹل ویزہ جاری کیاجاتا ہے اس کی کوئی فیس نہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے فیس ادا کی جائے گی۔ ڈیجیٹل ویزہ 18 دسمبر2022 تک کارآمد ہوگا اس دوران ھیا کارڈ ہولڈرز کو ملٹی انٹری کی سہولت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ھیا کارڈ ہولڈرز کے لیے مملکت آنے سے قبل قطرجانے کی شرط عائد نہیں کی گئی۔ خواہشمند آج گیارہ نومبرسے جب چاہیں مملکت آسکتےہیں۔

شیئر: