Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: سعودی عرب میں مقیم غیرملکی قطر کس طرح جا سکتے ہیں؟

وزٹ ویزے پر مملکت میں رہنے والے بھی ورلڈ کپ دیکھنے جاسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مقیم اقامہ ہولڈز کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے خروج وعودہ اورکارآمد ’ھیا‘ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔
عاجل نیوز نے سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سےقطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کے خواہشمندوں کی جانب سے ارسال کیے گئے سوالات کے جوابات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے اقامہ ہولڈر غیرملکی جو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے قطرجانے کے خواہشمند ہیں انہیں کارآمد ’ھیا‘ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔
غیرملکیوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ خروج وعودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری ویزہ بھی حاصل کریں جس کے بعد وہ قطرروانہ ہوسکتے ہیں۔
سلوی چیک پوسٹ کے ذریعے قطرجانے کے حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ زمینی راستے سے جانے والے بھی خروج وعودہ اورکارآمد ھیا کارڈ فراہم کرنے کے پابند ہیں تاہم وہ افراد جواپنی گاڑی کے ذریعے جانے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ قطری حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پرعمل کریں۔
وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم افراد جو ورلڈ کپ دیکھنے کےلیے قطرجانے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بھی ’ھیا‘ کارڈ حاصل کریں اورانکا ویزہ بھی کارآمد ہو۔
ھیا کارڈ کے اجرا کے حوالے سے جوازات کا کہنا ہے کہ کارڈ کا اجرا2 دسمبر 2022 سے کیاجائے گا۔ کارڈ حاصل کرنے کےلیے میچ کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں۔

سلوی چیک پوسٹ سے جانے والے قطری حکام کی ہدایات پرعمل کریں(فوٹو، ٹوئٹر)

ورلڈ کپ دیکھنے کےلیے جانے والے سعودی شہریوں کےلیے بھی ’ھیا‘ کارڈ اورپاسپورٹ کی شرط عائد کی گئی ہے۔

شیئر: