Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المرور: گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے اوورٹیکنگ کب ممنوع ہے؟

موڑوں، پہاڑیوں، ڈھلوانوں، چوکوں اور پھسلن والی سڑکوں پر اوورٹیکنگ نہیں کرنی چاہیے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ایسی صورتوں کی وضاحت کی ہے جن میں اوورٹیکنگ سے گریز کرنا چاہیے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک ’المرور‘ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے گاڑی کے ڈرائیور کو نو صورتوں میں سڑک پر اوورٹیک کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
اگر سڑک پر واضح دکھائی نہ دے رہا ہو یا سامنے سے آنے والی گاڑیاں دوسری گاڑی کو محفوظ اوورٹیکنگ کے لیے راستہ نہ دے رہی ہوں۔ یا پھر جس گاڑی کو  آپ اوور ٹیک کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ اپنے سے اگلی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے لگے تو آپ کو اوورٹیکنگ سے گریز کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ موڑوں، پہاڑیوں، ڈھلوانوں، چوکوں اور پھسلن والی سڑکوں پر اوورٹیکنگ نہیں کرنی چاہیے۔
’المرور‘ نے بعض اور صورتوں کو ذکر بھی کیا ہے جیسے اگر آپ کے پیچھے والی گاڑی نے پہلے ہی آپ کی گاڑی کو اوورٹیک کرنا شروع کر دیا ہے تو آپ اگلی گاڑی کو اوورٹیک نہ کریں۔
ٹریفک کی ان لینوں میں جو دور تک ٹریکس کو الگ کرتی ہیں، چوراہوں پر، ریلوے کی پٹریوں پر، پلوں اور پیدل چلنے والوں کی کراسنگ کی جگہوں پر اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔
اگر کسی جگہ پر اوورٹیکنگ ممنوع ہونے کی واضح ہدایت ہو یا وہ گاڑی جسے آپ اوورٹیک کرنا چاہتے ہیں، انتہائی تیز رفتار ست چل رہی ہو تو ایسی صورت میں اوورٹیکنگ کی کوشش نہ کریں۔
 

شیئر: