Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 3 اموات ، 104 نئے کیسز کی تصدیق

اب تک 6 کروڑ 79 لاکھ 9 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کی سامنے آنے کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 24 ہزار377 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ 11 نومبر کو 194 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اب تک اس مرض سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 11 ہزار 190 ہو گئی۔
کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ۔
اب تک اس مہلک وبائی مرض سے 9 ہزار 429 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک کورونا سے بچاو کےلیے 6 کروڑ 79 لاکھ 9 ہزار 420 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

شیئر: