سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز
سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز
ہفتہ 12 نومبر 2022 18:37
سعودی اور فضائیہ نے بحیرہ روم پرفضائی آپریشنل مشقیں کی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
یونان کے سودا ایئربیس پرسعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشترکہ فضائی مشقوں کو ’عین الصقر3 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں کا آغاز گراونڈ کنٹرولنگ سٹیشن اورفضائی یونٹ میں رابطہ پیدا کرنے کے بعد کیا گیا۔ زمینی کنٹرولنگ اسٹیشن کے ذریعے فضائی یونٹس کو ہدایات دی گئی۔
زمینی یونٹ اور فضائی فورس کے مابین رابطہ پیدا کرنے کے بعد سعودی اور یونانی فضائیہ نے بحیرہ روم پرفضائی آپریشنل مشقیں کی ہیں۔
مشقوں میں شرکت کرنے والے فضائیہ کے گروپ کمانڈرکرنل پائلٹ اسٹاف خلیفہ بن دغفق العنزی نے مشقوں کے حوالے سے بتایا کہ ’عین الصقر 3 ‘ مشقیں بنیادی طور پرفضائی تربیتی مشقیں ہیں جس میں فضائی آپریشنز، حملہ اورحملوں کی حکمت عملی مرتب کرنے کے علاوہ گراونڈ یونٹس کو امداد فراہم کرنے پر مشتمل ہیں۔
فضائی مشقوں میں جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اوران کے ذریعے حملوں کا دفاع اور اٹیک کرنے کی حکمت عملی مرتب کرنا شامل ہے۔
مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کے باہمی تجربات سے بھی مستفیض ہونا ہے۔