Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مسجد کے مینار پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

مالی مسائل سے تنگ آکر اقدام خودکشی پرمجبور ہوگیا تھا ( فوٹو کویت ٹائمز)
کویت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مسجد کے مینار پرچڑھ کرخودکشی کی کوشش کرنے والے کویتی کو بحفاظت نیچے اتارلیا۔ 
اخبار 24 نے کویتی جریدے کے حوالے سے بتایا کہ سنیچر کی صبح کویت کے علاقے الصباحیہ میں فجر کے وقت ایک شخص مسجد کے بلند مینار پر چڑھ رہا تھا۔ 
ایک شخص کو مینار پرچڑھتے دیکھ کرمسجد کے کارکن نے فوری طور پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہنگامی یونٹ کو مطلع کردیا۔ 
اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے یونٹ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے خودکشی کے ارادے سے مینار پر چڑھنے والے کویتی کو قائل کرلیا کہ وہ خودکشی کا ارادہ ترک کرکے نیچے اترآئے۔ 
خودکشی کی کوشش کرنے والے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ’ وہ مالی مسائل سے تنگ آکر اقدام خودکشی پرمجبور ہوگیا تھا‘۔ 

شیئر: