Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹیم نے بہت جان ماری، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو فرق پڑ سکتا تھا‘

سنہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، ٹیم نے بڑی جان ماری اور آخری گیند تک کوشش کی۔‘
اتوار کو اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد کہا کہ ’مجھے علم ہے کہ میری قوم ایک صدمے سے گزر رہی ہے کیونکہ ہم سب امید لگا کر بیٹھے تھے اس بار ورلڈ کپ جیتیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ فیصلہ انسان کے ہاتھ میں نہیں۔ شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی۔ وہ بہت اہم مرحلہ تھا اور گیم چینج ہو سکتی تھی۔‘
’میں اپنی ٹیم کو کہتا تھا کہ آخری گیند تک لڑو، پوری کوشش کرو، تاہم جب نتیجہ آجاتا ہے اور انسان نے پوری کوشش کی ہوتی ہے تو پھر وہ کہتا ہے اللہ کی مرضی ہے۔‘
انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’جو ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک ہے، دنیا میں بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک ہے اور بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دے۔‘

شیئر: