Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بنگلہ دیش میں روٹ ٹو مکہ اور سیکیورٹی تعاون کے معاہدے

مفاہمتی یادداشت سے بنگلہ دیشی عازمین کو سفر حج میں سہولتیں ملیں گی(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداود نے ڈھاکا میں اتوار کو بنگلہ دیشی وزیر داخلہ محمد اسد الزمان خان کمال کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مذاکرت میں دونوں ملکوں کی داخلہ کی وزارتوں کے درمیان امن و سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر سعودی عرب اور بنگلہ  دیش کے درمیان سیکیورٹی تعاون معاہدے اور دونوں ملکوں کے درمیان حج زائرین کے حوالے سے روٹ ٹو مکہ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ 
 بنگلہ  دیش میں متعین سعودی سفیرعیسی الدحیلان ، ہمراہ وفد کے ارکان اور بنگلہ دیشی وزارت داخلہ کے کئی عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

امن و سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے روٹ ٹو مکہ اور سیکیورٹی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر اتوار کو دستخط کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیرداخلہ اسد الزمان خان نے کہا کہ’ معاہدوں کا مقصد  حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے بنگلہ دیشی زائرین کو سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے‘۔
’ روٹ ٹو مکہ مفاہمتی یادداشت سے بنگلہ دیش کے عازمین کو سفر حج میں سہولتیں ملیں گی۔ ان کی قانونی کارروائی ڈھاکا ہی میں مکمل کی جائے گی۔ سعودی عرب پہنچنے پر کسی طرح کی کارروائی نہیں ہوگی‘۔ 

شیئر: