’روٹ ٹو مکہ‘ عازمین حج کی سہولت کےلیے 60 سے زیادہ تیکنیکی ٹیمیں
’روٹ ٹو مکہ‘ عازمین حج کی سہولت کےلیے 60 سے زیادہ تیکنیکی ٹیمیں
منگل 14 جون 2022 21:49
سدایا، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت متعدد سہولتیں فراہم کررہی ہے( فوٹو سبق)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر ’روٹ ٹو مکہ‘ انشیٹو کے تحت آنے والے عازمین حج کو ٹیکنالوجی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
یاد رہے روٹ ٹو مکہ انشیٹو پر پاکستان، بنگلہ دیش ملائیشیا، انڈونیشیا اور مراکش میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ہانچ ملکوں سے آنے والے عازمین حج کی امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط پر عمل درآمد کی کارروائی ان کے اپنے ملک میں مکمل کی جارہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سدایا، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت متعدد سہولتیں فراہم کررہی ہے۔
سعودی ایئرپورٹ، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں نیز حج سسٹم اور مسافروں کے اندراج کا نظام منسلک ہے۔ انجینیئر اور ٹیکنیشن چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
سدایا کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کی تکنیکی ٹیمیں 60 سے زیادہ ایئرپورٹس پر عازمین حج کی کارروائیاں مکمل کرا رہی ہیں۔
انہیں 20 سے زیادہ موبائل بیگ فراہم کیے گئے ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں موجود ہیں۔