پانچ دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے غیر ملکی گرفتار
دراندازوں میں سے تین کا تعلق یمن اور دو کا ایتھوپیا سے ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر ریجن کی البرک کمشنری میں سیکیورٹی فورس 5 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 2 سوڈانیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ دراندازوں میں سے تین کا تعلق یمن اور دو کا ایتھوپیا سے ہے‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ دراندازوں اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے سوڈانیوں کوابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا۔ ان کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیجا گیا ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’جو شخص بھی دراندازی میں کسی کی مدد کرے گا، دراندازوں کو اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، رہائش اور روزگارسمیت کسی قسم کا تعاون فراہم کرے گا اسے پندرہ سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
’ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں استعمال ہونے والا مکان ضبط کرلیا جائے گا جبکہ مدد کرنے والے کی مقامی میڈیا میں تشہیر بھی ہوگی‘۔