Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا؟

نئی دہلی ....کنٹرول لائن پر 2ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرکے انکی لاشیں مسخ کرنے کے معاملے پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ ہندوستانی کمانڈروں کے ذرائع کا کہناہے کہ 17اپریل کو ہندوستانی توپخانے سے 7سے 10پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا یوں بدلہ لیا گیا ہے۔ ہندوستانی انٹیلی جنس افسر کاکہناہے کہ کنٹرول لائن پر ان حملوں کے بعد اب وہاں خاموشی نہیں ہے۔ سرحدی جھڑپیں پاکستان کیلئے بھاری ثابت ہونگی اور پاکستان ہند کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ اب وہ ان جھڑپوں میں اضافے کا خطرہ مول لے سکتا ہے۔ سرحد پر 2لاکھ سے سوا دو لاکھ فوجی تعینات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

شیئر: