Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت فوج کو فری ہینڈ دے، انتونی

نئی دہلی .... کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر دفاع اے کے انتونی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر 2ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا جواب دینے کیلئے فوج کو فری ہینڈ دے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں وزیر دفاع تھا تو اس وقت 3سال کے دوران اس قسم کا صرف ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ بی جے پی جب سے برسراقتدار آئی ہے تو 3واقعات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاملے پر سیاست سے گریز کرتا ہوں۔ حالیہ واقعہ سے فوج اور عوام کا مورال متاثر ہوا ہے جبکہ فوجی تنصیبات پر مسلسل حملوں سے بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: