Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کی جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات

’دونوں رہنماؤں نے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول سے ایوان صدارت میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایوان صدارت پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اعلی حکام کی موجودگی میں متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آج میں آپ کے درمیان میں ہوں‘۔
’مجھے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے آپ کو خیر سگالی کا پیغام پہنچانے میں مسرت ہے‘۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے دوستانہ تعلقات 60 برس پر محیط ہیں‘۔
’ہم دونوں دوست ممالک کے تعلقات میں مزید وسعت اور ہمہ جہتی کے خواہشمند ہیں‘۔
دوسری طرف جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے خطاب میں معزز مہمان کو خوش آمدید کہا ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں شراکت داری بھی ہے۔
اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر نے ولی عہد کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیاجس میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے وسائل اطلاعات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے سرکاری مہمان ہیں جن کانئے ایوان صدارت میں استقبال ہوا ہے۔

شیئر: