Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدومیت کے خطرے سے دوچار عرب تیندوے کی نسل کو بچانے کی کوششیں

تیندوے کی پیدائش کے کم ازکم 12 ہفتوں تک اسے بالکل پریشان نہیں کیا جاتا۔ فوٹو عرب نیوز
طائف میں رائل کمیشن برائے العلا  جنگلی حیات کے تحقیقی مرکز نے رواں سال کے آغاز میں جب ایک عربی النسل تیندوے کی پیدائش کا اعلان کیا تو جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے میں شامل لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن برائے العلا جنگلی حیات کے ویٹرنری منیجرعبدالعزیز العنزی نے بتایا کہ یہاں موجود خوبصورت عرب النسل مادہ تیندوہ بچے کو جنم دینے کے بعد فطری طور پر اس کی پرورش کر رہی ہے۔
عبدالعزیز العنزی نے بتایا کہ ایسے موقع پر ہم مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی جانور کے قریب جاتے ہیں اور کم ازکم 12 ہفتوں تک اسے بالکل پریشان نہیں کرتے۔
یہاں پر ماں اور نوزائدہ کی تمام حرکات صرف سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دیکھی جاتی ہے اور زندگی کے ابتدائی چند دن اور ہفتے بچے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔
جنگلی حیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ چیتے کے بچے کی پیدائش کے وقت اس کا وزن پانچ کلوگرام تھا جو مکمل صحت مند ہونے کی نشانی ہے۔

اکتوبر میں ایک اور عرب تیندوے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

عبدالعزیز نے بتایا کہ بالغ ہونے پر عرب النسل چیتے اپنی جسمانی ساخت، طاقت، چالاکی اور شان و شوکت کے لحاظ سے دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں جب کہ پیدائش کے فوری بعد کمزور اورخوفزدہ اور اپنی نحیف آواز میں دودھ  کی خواہش کے لیے ماں کو پکارتے ہیں۔
ابتدائی عرصہ گزرنے کے بعد اگر ماں دباؤ یا  کسی قسم کا خوف محسوس کرتی ہےتو وہ بچے کو چھوڑ سکتی ہے اور اس کی پروا نہیں کرتی۔
فطری طور پر دیکھا گیا ہے کہ کچھ  تیندوے کبھی کبھار   اپنے نوزائیدہ بچوں پر بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں۔

نوزائدہ کی تمام حرکات سی سی کیمروں سے دیکھی جاتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

العنزی نے مزید بتایا کہ عربی چیتے سعودی عرب کے مناظر، جنگلی حیات کے تحفظ اور دوبارہ تخلیق کے منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور یہاں چیتے کی پیدائش ان کی بقاکے لیے انتہائی اہم ہے۔
یہاں موجود چیتے کا بچہ مکمل صحت اور حفاظت کے ساتھ  چند ہفتوں میں بڑا ہوا اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی ماں کے ساتھ پرورش پا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے دوران طائف میں ایک اور عرب تیندوے کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ 18 ماہ کی عمر تک یہاں حفاظت میں رہے گا اور بالغ ہونے کے بعد اسے جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: