Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے کورنیش پر گاڑی ایک شخص کو کچل کر سمندر میں جا گری

’نورس پارک کے سامنے خاتون سے گاڑی بے قابو ہوکر فٹپاتھ پر چڑھ گئی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کورنیش میں ایک تیز رفتار خاتون نے ساحل پر سیر کرنے والے ایک شخص کو کچل دیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر سمندر میں جا گری۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی اداروں نے خاتون کو بچالیا ہے جبکہ گاڑی کو سمندر سے نکال لیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے سربراہ کرنل بدر السہیمی نے کہاہے کہ ’نورس پارک کے سامنے خاتون سے گاڑی بے قابو ہوکر فٹپاتھ پر چڑھ گئی‘۔
’وہاں ایک شخص سیر کر رہا تھا جسے کچل دیا گیا۔ بعد ازاں خاتون نے بریک لگانے کے بجائے گاڑی کی رفتار اور تیز کردی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کے باعث گاڑی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے سمندر میں جا گری ‘۔
’واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس، سرحدی فورس، ہلال احمر اور دیگر شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’فٹپاتھ پر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا گیا‘۔
’بعد ازاں شہری دفاع اور سرحدی سیکیورٹی فورس نے گاڑی کو سمندر سے نکال لیا‘۔

شیئر: