وزٹ ویزے میں توسیع، سعودی خاتون کا عطیہ اور ابشر سے خروج وعودہ سمیت سعودی عرب سے ہفتے بھر کی اہم خبریں
وزٹ ویزہ کی انتہائی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے؟ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والے کون ہیں؟ اور سعودی خاتون کی جانب سے اجنبی بچی کے لیے جگر کا عطیہ ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی عرب سے متعلق خبروں سے نمایاں رہیں۔
غیرملکی کارکن اپنا خروج وعودہ ابشر اکاؤنٹ سے حاصل کر سکتے ہیں؟ مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش اور سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل، چپل کباب ڈھابوں سے متعلق معلومات بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔
سعودی عرب کا آن لائن سیاحتی ویزہ میڈیکل انشورنس کے ساتھ 5 منٹ میں
سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ستمبر 2019 میں آن لائن سیاحتی ویزے پہلی بار شروع کیے گئے تھے تب سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ آن لائن سیاحتی ویزے جاری ہو چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سیاحتی ویزہ سروس کے انچارج انجینیئر ابراہیم السحیم نے ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم کے دوران اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاحتی ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں میڈیکل انشورنس کے ساتھ جاری ہو جاتا ہے۔‘
اونٹوں کے ساتھ صحراؤں کا سفر کرنے والی سعودی لڑکی
سعودی خاتون جواہر المطیری شہروں کی رنگا رنگ زندگی کی بجائے صحراؤں میں گھومنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی دیہاتوں اور صحراؤں کے ساتھ وابستگی کچھ ایسی ہو چکی ہے کہ وہ اب ان سے زیادہ دور نہیں رہ پاتیں۔
جواہر المطیری کا خیال ہے کہ دیہاتی طرزِ زندگی ان کے اسلاف کا قیمتی ورثہ ہے۔
سعودی عرب میں ٹرک ہوٹل اور چپل کباب کے ڈھابے
پاکستان میں ’ٹرک ہوٹل‘ کا رواج عام ہے جبکہ سعودی عرب میں اس قسم کے ریستوران یا تو ہائی ویزے پر ہیں یا ایسی آبادیوں میں جہاں ہیوی گاڑیوں کے سٹینڈز ہیں یا کچی آبادیوں میں ہیں۔
ٹرک ہوٹل کی اصطلاح اگرچہ یہاں عام نہیں مگر ہائی ویزے پر سفر کرنے والے پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو اگر اچھی چائے کی طلب ہوتی ہے تو وہ ایسے ہوٹل کو تلاش کرتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ٹرک کھڑے ہوتے ہیں۔
مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کے ذریعے قدرتی بارش کی کمی پوری کی جارہی ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق حسین القحطانی نے مدینہ منورہ ریجن میں بارش کے امکانات کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کی ہے۔
غیرملکی کارکن اپنا خروج وعودہ ابشر اکاونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں؟
سعودی عرب میں جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والے افراد اس امر کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ مقررہ وقت پرمملکت واپس آئیں. اگروقت پر واپسی کا ارادہ نہیں تو اس صورت میں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہے۔
خروج وعودہ کے اجرا کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’مملکت میں رہنے والے غیرملکی کارکن اپنا خروج وعودہ خود اپنے ابشراکاونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں؟‘
سعودی خاتون نے اپنے جگر کا ٹکڑا انجانی بچی کو عطیہ کر دیا
سعودی خاتون اور سوشل میڈیا سٹار جوھرہ الحقیل نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک انجانی بچی جومانا الحربی کو اپنے جگر کا ایک حصہ عطیہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جوھرہ الحقیل نے بتایا کہ ’میری ایک سہیلی نے بتایا تھا کہ ایک بچی کو جگر کے عطیے کی ضرورت ہے اور وہ تکلیف میں ہے۔ جگر کا ٹرانسپلانٹ ہی اس کی زندگی بچا سکتا ہے۔‘
قطر فیفا ورلڈ کپ، سب سے زیادہ ٹکٹیں خریدنے والے کون؟
قطر میں فیفا ورلڈ کی سب سے زیادہ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں سعودی شہریوں کا تیسرا نمبر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج بدھ تک سعودی شہریوں نے ایک لاکھ 23 ہزار ٹکٹیں خریدی ہیں۔
وزٹ ویزے کی انتہائی مدت کے بعد توسیع کرائی جا سکتی ہے؟
سعودی عرب میں جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والے افراد اس امرکے پابند ہوتے ہیں کہ وہ اپنے مقررہ وقت پرمملکت واپس آئیں اگروقت پرواپسی کا ارادہ نہیں تو اس صورت میں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہے۔