Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں عمان کا 52 واں قومی دن منایا گیا

تقریبات کا مقصد سعودی اور عمانی عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنا تھا۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جاری تیسرے ریاض سیزن کے تفریحی زونز میں سے ایک بلیوارڈ ریاض سٹی نے 52 واں عمانی قومی دن مختلف سرگرمیوں کے ساتھ منایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس زون میں لوگ عمانی پرچم تھامے ملک کے ورثے اور خوشحالی کا جشن منانے کے لیے مارچ میں شامل ہوئے۔
بلیوارڈ ریاض شہر میں سکرینیں مملکت اور عمان کی قیادتوں کا جشن منانے والے ایک بصری شو میں تبدیل ہوگئیں۔
فوارے اور بلیوارڈ کی روشنیوں کو عمانی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا تھا جو دونوں ممالک کے لیے اس موقع کی اہمیت کی تصدیق کرتا ہے۔
بلیوارڈ ریاض سٹی زون میں شرکا نے عمان کا قومی دن عمانی وزیٹرز کے ساتھ منایا جن میں سے متعدد افراد ریاض سیزن کی میزبانی میں منعقدہ دیگر تقریبات میں بھی شامل ہوئے ہیں۔
پس منظر میں حب الوطنی کے گیتوں اور تقریبات کے ساتھ  سرگرمیاں جاری رہیں جن کا مقصد سعودی اور عمانی عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنا تھا۔
ریاض سیزن دوست اور برادر ممالک کے قومی دنوں کے لیے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی میزبانی کرتا ہے جو لوگوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے، مملکت میں قومی اقدار کو نافذ کرنے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں معاون ہے۔
ریاض سیزن کے بہت سے زونز میں کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی نمائشیں، تھیٹر پرفارمنس، سرک ڈو سولیل اور ڈبلیو ڈبلیو ای شوز، آتش بازی کے تماشے اور فٹ بال ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

ریاض سیزن 2022 بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہے(فوٹو ٹوئٹر)

ریاض سیزن میں ریستوراں اور کیفے، لاؤنجز اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج ہے جو ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں ہے۔
تیسرا ریاض سیزن 15 متنوع تفریحی زونز پر مشتمل ہےاوراس میں دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل، کیبل کار کی نقل و حمل اور کھیلوں کے ایونٹس  جیسے ریاض سیزن کپ جیسے متعدد سپورٹس پروگرام ہوں گے جہاں پیرس سینٹ جرمین ٹیم، الہلال اور النصر سعودی فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ نظر آئے گی۔
ریاض سیزن 2022 بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جس میں آتش بازی، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی شوز شامل ہیں۔
ریاض سیزن میں مختلف قسم کے سعودی اور عرب ڈرامے، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی نمائشیں جن میں موبائل فونز، پرفیوم اور کھیلوں کے مختلف آلات کی دکانیں شامل ہوں گی، نیز خاندانوں، افراد اور بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

شیئر: