Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوریا کمار کی جارحانہ سینچری، انڈیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف 65 رنز سے فتح

انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات سوریا کمار یادیو کی جارحانہ اننگز تھی جس میں وہ 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 19 ویں اوور میں 126 رنز بنا کر ڈھیرہو گئی۔ اس سے قبل پہلا ٹی 20 بارش کی نظر ہو گیا تھا۔
انڈین سپنر ہوودا نے چار شکار کیے۔ انہوں 2.5 اوورز میں صرف10 رنز دیے۔ کپتان کین ولیم سن کی اننگز بھی کسی کام نہ آ سکی۔ انہوں نے 52 گیندوں پر 61 رنز بنائے تھے۔ 
سینچری بنانے والے سٹار بیٹسمین سوریا کمار یادیو کا سپارک سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سینچری ہمیشہ خاص ہوتی ہے۔ ظاہر ہے میں ان سب چیزوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور میں انہی سب چیزوں کی پریکٹس نیٹ میں، اور تمام ٹریننگ سیشنز میں کر رہا ہوں۔ ہم واقعی ہی آخری چار اوورز میں زیادہ سے زیادہ رنز کرنا چاہتے تھے اور جس طرح چیزیں چلیں اس سے میں واقعی خوش ہوں۔‘
اس سے قبل وہ ایک سال میں ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے انڈین بلے باز بنے ہیں۔ انہوں نے پچھلی 11 اننگز میں 50 سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔

شیئر: