Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں بارش توقع کی ہے۔‘ (فوٹو: طقس العرب)
روڈ سکیورٹی فورس نے موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ بند کر دیا تھا جسے بعد ازاں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’شدید بارش کے باعث روڈ میں پھسلن اورلینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے علاوہ دھند کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا تھا۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں بارش توقع کی ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران اور مدینہ منورہ کے علاوہ ریاض اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے باعث دھول ہو گی۔‘
 

شیئر: