Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ بحرین کی ولی عہد کو نئی حکومت بنانے کی ہدایت

پیر کو شاہی فرمان جاری کرکے حکومت کا استعفی منظور کیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو شاہی فرمان جاری کرکے حکومت کا استعفی منظور کرلیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی بنا نے شاہی فرمان کے حوالے سے بتایا کہ بحرین کے فرمانروا نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کیا اور انہیں نئی حکومت سازی اور کابینہ کے ارکان کے تقرر کا کام سونپا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ بحرین نے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت سازی کی ہدایت کی ہے۔
بحرین میں اتوار 13 نومبر کو ہنے والے پارلیمانی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کی پولنگ میں 73 فیصد اہل ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔
بحرینی وزیر انصاف نے مزید کہا کہ ’ووٹنگ یا انتخابی عمل کے دوران کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی ریکارڈ پر نہیں آئی ہے‘۔ 
پارلیمانی و بلدیاتی انتخابات کرانے والے ادارے نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا تھا کہ 40 نشستوں کے لیے 507 امیدوار میدان میں تھے۔

شیئر: