Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 5 مصری گرفتار 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث پانچ مصری شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان شاہراہوں پر کھڑی گاڑیوں اور کارگو ٹرکوں کی گھات میں لگے رہتے تھے اور موقع پاتے ہی ان پر لدا سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔‘

شیئر: