Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 82 افراد گرفتار

نجران، جازان، عسیر، الشرقیہ، مدینہ اور مکہ ریجنوں میں کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے منشیات کی سمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بیان میں کہا کہ’ نجران، جازان، عسیر، الشرقیہ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں سرحدی محافظوں نے 26.5 ٹن قات ( نشہ آور پتے)، 671 کلو حشیش اور 2 لاکھ  90 ہزار 170 ممنوعہ گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں‘۔

 سمگلروں  کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

مسفرالقرینی نے بتایا کہ ’سرحدی محافظوں نے سمگلنگ میں ملوث 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 18 کا تعلق سعودی عرب اور64 درانداز تھے۔ دراندازوں میں 34 کا تعلق ایتھوپیا اور30 کا یمن سے ہے۔‘
ترجمان نے بیان میں کہا’ کہ سمگلروں  کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ سمگلروں اور ضبط شدہ اشیا کو متعلقہ ادارے کے حوالےکیا گیا ہے۔

شیئر: