Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلری کیخلاف ای میل کیس تکلیف دہ تھا، کومی

 
واشنگٹن ..... ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا کہ صدارتی انتخاب سے چند دن قبل سابق امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میل کا کیس دوبارہ کھولنا انتہائی تکلیف دہ اور پیچیدہ معاملہ تھا کیونکہ مجھے ”انتہائی خراب“ اور” تباہ کن آپشنز“ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ ڈیموکریٹک سینیٹرز کی جانب سے اس معاملے پر سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی میں ایسا کرونگا۔ انہوں نے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا اور کہا کہ ایف بی آئی نے تحقیقات کے سلسلے میں جو قدم اٹھایا تھا اس میں مطابقت پائی جاتی ہے۔ کومی نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کو کہا کہ ایف بی آئی یہ نہیں دیکھتی کہ کسی کیس کو دوبارہ کھولنے سے سیاستدان کو نقصان ہوگا یا فائدہ۔ میں نے بھی ایک سیکنڈ کیلئے نہیں سوچا تھا کہ میرے اس عمل سے کوئی سیاستدان متاثر ہوگا۔ ہمیں خود سے سوال کرنا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے لئے یہ اقدام کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہیلری کلنٹن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایف بی آئی کی جانب سے ای میل کیس دوبارہ کھولنا بھی میری شکست کی وجہ بنا تھا۔

شیئر: