خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو آذربائیجان کے صدر کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تحریری مکتوب دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر تعاون بڑھانے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔