شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گنی کے صدر کا مکتوب موصول
گنی کے صدر کے ایلچی نے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو گنی کے صدر کرنل مامادی دومبویا کی جانب سے پیر کو دونوں ملکوں اور برادرعوام کے گہرے اور مستحکم تعلقات کے حوالے سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گنی کے صدر نے اپنے مکتوب میں ہر سطح پر مختلف شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
گنی کے صدر کے ایلچی نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر گنی کے صدر کے ایلچی نے الخریجی سے دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر گنی ایوان صدارت میں پروٹوکول کے ڈائریکٹر جنرل احمد سیکو کومباسا بھی موجود تھے۔