Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس ہزار چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ٹورازم ایڈ پروگرام

اس اقدام سے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ نے مملکت میں دس ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ٹورازم ایڈ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پروگرام کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جو صنعت میں اداروں کے کلیدی مالیاتی پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔
پروگرام کے ذریعے ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مختلف اہداف کے ساتھ مالی اورغیر مالی امداد فراہم کرے گا، جیسے کہ نئے تجارتی منصوبے شروع کرنا یا سیاحت کی قدر کے سلسلے کے ذریعے کاروبار کو بڑھانا۔
یہ ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ گرو انیشیٹو کے ساتھ چلے گا، جو معاشی اثرات اور تجارتی مواقع کو آگے بڑھانے کے لیے سٹارٹ اپ کے بانیوں کو سرکاری اور نجی شعبوں میں سرکردہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے جوڑتا ہے۔
ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ گرو سٹارٹ اپس کی مدد کرنے اور براہ راست مارکیٹ تک رسائی فراہم کر کے ان کے کاروبار کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد غیر مالیاتی خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ ریاض میں ایک جدید تعاون کے کام کی جگہ بنا رہا ہے تاکہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے جو شراکت اور تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔
ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ گرو کا پری سیڈ پروگرام صنعت کاروں کو حالیہ صنعتی رجحانات کے بارے میں بھی تعلیم دیتا ہے اور انہیں اپنے کاروبار کی مارکیٹ کی مطابقت کو تصور کرنے، نیویگیٹ کرنے اور اس کی توثیق کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ٹورازم ڈیولپمنٹ فنڈ کے سی ای او قصی الفاخری نے کہا کہ ’ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے دنیا بھر کی تمام معیشتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اکثر اس کاروباری ماڈل کے ساتھ محدود وسائل اور تجربے کی وجہ سے انہیں اپنے کاروبار کو ترقی دینے اور اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

شیئر: