برقی انڈیکس سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام سکول بسوں میں جمعرات سے تکنیکی سہولیات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ بسوں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنے والے لائسنس ہولڈرز پر بھی یہ پابندی لاگو کردی گئی ہے۔
اخبار24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے 2014 اور اس سے قبل کے ماڈل والی بسیں مستثنٰی ہوں گی۔ ان بسوں پر (اے وی ایل ٹریکنگ سسٹم) تو لاگو ہو گا البتہ انہیں سلامتی کے وسائل اور تکنیکی تیاریوں کی پابندیوں سے استثنی حاصل ہوگا۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بسوں میں تکنیکی تیاریوں کے حوالے سے سلامتی کے وسائل کی فراہمی، ایمرجنسی دروازوں کی علامتیں، بار بار رکنے سے متنبہ کرنے والی علامتیں، معلومات پیش کرنے والی سکرینیںِ، کیمرے اور برقی انڈیکس سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی بدولت بسوں سے سواریوں کی منتقلی کا عمل زیادہ مضبوط اور محفوظ ہوگا۔ خدمات کا معیار بلند ہوگا اور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے فرائض سے متعلق قواعد و ضوابط کا نفاذ یقینی ہو جائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں